Books

امت مسلمہ ۔ کامیابی کا راستہ (حصہ اول)

امت مسلمہ ۔ کامیابی کا راستہ (حصہ اول)



دوسری چیز جو مولانا ظفر احمد صاحب کے مضمون میں نہایت قابل غور اور اہل علم کے فکر ونظر کی محتاج ہے، وہ یہ ہے کہ ان کے نزدیک ایک اسلامی حکومت میں زکوٰۃ کی تحصیل اور اس کی تقسیم کا معیاری طریقہ صرف یہ ہے کہ محصلین زکوٰۃ ہر جگہ کھیتوں، کھلیانوں اور چراگاہوں میں پھیل جائیں، زکوٰۃ وصول کریں اور وہیں غربا میں تقسیم کر دیں۔ اور جب تک اس علاقہ میں غربا و مستحقین موجود ہوں، دوسری جگہ اس علاقہ کی زکوٰۃ منتقل نہ کی جائے۔ قطع نظر اس سے کہ موجودہ زمانہ کی حکومتیں جو محاصل کی تشخیص و تحصیل کے معاملہ میں جدید نظریات کی معتقد ہیں اور ہر کام کو منصوبہ بندی کے تحت کرنا پسن�...